the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(ایجنسیز)
فلسطینی اتھارٹِی کے صدر محمود عباس اگلے اتوار کو دوحہ میں حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد سے ملاقات کریں گے۔

اردنی روزنامہ الرای نے ایک آرٹیکل میں بتایا ہے کہ محمود عباس اپنے پوتے کی شادی میں شرکت کے لئے قطر آئیں گے اور اسی موقع پر مشعل اور شیخ تمیم سے ملاقات کریں گے۔

اخبار نے بتایا کہ محمود عباس کی پارٹی فتح کے ذرائع کے مطابق عباس مشعل اور شیخ تمیم سے اعلان شاطی کے فلسطینی مفاہمت پر



اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ان ملاقاتوں میں حماس کے ساتھ مفاہمتی عمل شروع کرنے کے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی پر لگنے والی اسرائیلی پابندیوں اور مفاہمتی عمل کی ممکنہ قطری امداد سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

حماس نے آخری بدھ کے روز فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے نتیجے میں فلسطینی سیاسی محاذ پر جاری سات سالہ تقسیم ختم ہوگئی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے واضح طور پر اس معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.